



پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز ٹو کے تحت آن لائن درخواستوں کے لیے پورٹل کھول دیا گیا ہے، جس میں اب پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔
درخواست دینے کے لیے امیدوار کا پنجاب کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے، جبکہ وہ کسی سرکاری یونیورسٹی یا کالج میں بی ایس کے پہلے یا دوسرے سمسٹر، سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالج، نرسنگ کالج یا منتخب پرائیویٹ یونیورسٹیز میں زیرِ تعلیم ہونا چاہیے۔
اہل یونیورسٹیز کی لسٹ: https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/view-institutes
اہلیت کے معیار کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ کے لیے انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 65 فیصد، میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کے لیے 80 فیصد، ڈی وی ایم کے طلبہ کے لیے 75 فیصد اور نرسنگ کالجز کے لیے 65 فیصد نمبرز ہونا ضروری ہیں۔
امیدوار پہلے کسی سرکاری لیپ ٹاپ اسکیم سے مستفید نہ ہوا ہو۔ یہ پروگرام طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور تعلیمی میدان میں مزید آگے بڑھنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
ویب سائٹ: https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/
اپلائی آن لائن: https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/candidate/signup
مزید ہر قسم کی تعلیمی نیوز اور اپڈیٹس کے لیے ہمارا وٹس ایپ چینل فالو کریں. https://whatsapp.com/channel/0029VbAz1F6AInPe7xSUum2m
#GovtOfPunjab#ad#EducationForAll#FutureLeaders#students#laptop#LaptopScheme
